شہر لاہور میں چوری و نقب زنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،17 ہزار مقدمات درج

شہر لاہور میں چوری و نقب زنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،17 ہزار مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں چوری و نقب زنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران چوری کے 16 ہزار 344 مقدمات درج ہوئے جبکہ  مختلف تھانوں میں نقب زنی کے 1173 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 3812 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، کینٹ ڈویژن چوری کی 3771 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،  صدر ڈویژن چوری کے 2993 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ سٹی ڈویژن میں 2408، سول لائنز ڈویژن میں چوری کی 1495 وارداتیں ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 1865 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 333 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، ؎ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 286 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ نقب زنی کے 234 مقدمات کے ساتھ صدر ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 124، سٹی ڈویژن میں نقب زنی کی 108 اور سول لائنز ڈویژن میں 3 ماہ کے دوران نقب زنی کے 88 مقدمات درج ہوئے ہیں۔