سری لنکا کا پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان

سری لنکا کا پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی کی موت کے بعد ڈیفالٹ کا شکار سری لنکا نے پاکستان کی مدد کرنےکا اعلان کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق ہتھنی ’’نور جہاں ‘‘کی موت کے بعد سری لنکا پاکستان کو 2ہتھنیاں تحفے میں دے گا، سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں کی موت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا 2ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔

 یاسین جوئیہ کے مطابق ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی، واضح رہے کہ لاہور چڑیا گھر میں ’’سوزی ‘‘کے مرجانے کے بعد اب کوئی ہتھنی نہیں ہے، اور کراچی چڑیا گھر کی رونز ’’نور جہاں ‘‘ ہتھنی بھی آج عید الفطر کےپہلے روز اپنےمداح بچوں کو افسردہ کر کے انتقال کر گئی ۔