پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عید پر پی آئی اے کے کرایوں میں واضح کمی کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرونِ ملک کرایوں میں 20 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرونِ ملک تمام پروازوں پر 22 سے 25 اپریل تک ہوگا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اکانومی اور ایگزیکیٹو دونوں کلاسز پر ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں 20 فیصد رعایت کا مقصد ہم وطنوں میں عید کی خوشیاں بانٹنا ہے۔