آئی جی پنجاب نے 11 اضلاع کے ڈی پی اوز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا

 آئی جی پنجاب نے 11 اضلاع کے ڈی پی اوز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) آئی جی پنجاب نے پولیس کلچر تبدیلی میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، سائلین کی درخواستیں بغیر کارروائی فائل کرنے کے انکشاف پر افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مانیٹرنگ سیل کی جانب سے آئی جی پنجاب کو دی جانے والی رپورٹ میں پولیس افسران کی جانب سے سائلین کی درخواست بغیر بتائے فائل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران 30 فیصد درخواستیں مدعی کو بتائیے بغیر داخل دفتر کردیتے ہیں یا پھر ملزم پارٹی کے ساتھ ملکر انہیں انصاف فراہم نہیں کرتے، آئی جی پنجاب عارف نواز نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے11 اضلاع کے ڈی پی اوز کو انوسٹی گیشن آفیسرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

جن اضلاع میں یہ شکایات موصول ہوئیں ان میں لاہور، ننکانہ، قصور، شیخوپورہ،مظفر گڑھ، ڈی جی خان، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے سائلین کی درخواست بغیر کارروائی فائل کرنے کا انکشاف پر تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کو فلاپ کرنے کی کوشش کرنیوالے اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer