چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات، عطائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری

چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات، عطائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سطان:ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاڑٹی کی عطائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری، گلبگ زون میں مختلف مقامات پر چھاپے متعدد کلینکس سربمہر۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی عطائیوں کے خلاف کاروائی جاری، ڈی ڈی ایچ او گلبرگ زون ڈاکتر احمد غوث کے زیر نگرانی مختلف کلینکس پر چھاپے مارے گئے۔

گلبرگ زون کے علاقے میں مختلف سات کلینکس پر چھاپے مارے گئے جن میں سے غیر قانونی طور پر کام کرنے والے چار کو سربمہر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر غوث کا کہنا تھا کہ آخری عطائی تک علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے عطائیوں کا خاتمہ کرنے کے احکامات جاری کیا کئےعطائی اڈے بند کر کے غائب ہوگئے، اس سے پہلے بھی محکمہ صحت کا عطایوں کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری رہا، عزیز بھٹی ، گلدشت اور گلبرگ ٹائون می کاروائی۔

مزید پڑھنے کیلئے خبر لنک پر کلک کریں: گلبرگ:محکمہ صحت کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3غیرقانونی کلینکس سربمہر

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق شہر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، رواں سال ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 194 عطائیوں کے اڈے سیل کئے گئے۔ سات کے خلاف ایف آئی آر جبکہ چھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

مزید پڑھنے کیلئے خبر لنک پر کلک کریں:عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 194 کلینکس سربمہر کردیے گئے

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ ایک ہفتے میں عطائیوں کا خاتمہ کیا جائے، شہر میں ہزاروں کی تعداد میں عطائی سرگرم جبکہ محکمہ چند کے خلاف ہی کاروائی کر سکا ہے۔