ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کا چیف جسٹس پاکستان کے احکامات ماننے سے انکار

سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کا چیف جسٹس پاکستان کے احکامات ماننے سے انکار
کیپشن: City42 - IG Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) آئی جی پنجاب عارف نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے شاباش تو لے لی، مگر سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سے سیکیورٹی واپس نہ دلوائی جاسکی۔ مشتاق سکھیرا نے لاہور پولیس کو اضافی سیکیورٹی واپس دینے سے انکار کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تمام آئی جیز کو احکامات دیئے تھے کہ وی وی آئی پیز کو دی گئی سیکیورٹی واپس لی جائے۔ جس پر لاہور کے 441 وی وی آئی پیز سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو دی جانے والی ڈسٹرکٹ لاہور کی سیکیورٹی کو بھی واپس بلا لیا گیا۔ لیکن مشتاق سکھیرا نے اضافی سیکیورٹی واپس دینے سے انکار کر دیا اور اپنے ساتھ سیکیورٹی کو ضروری قرار دیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔اداکارہ ماہرہ خان بھی جنسی ہراسگی کیخلاف پھٹ پڑیں

لاہور پولیس کے مطابق  مشتاق سکھیرا کے ساتھ ایک سکواڈ اور ایلیٹ فورس کی نفری بھی موجود ہے جس کو واپس بلوایا گیا تھا، مگر انہوں نے سیکیورٹی واپس کرنے سے انکار کردیا،  اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔