برٹش ہائی کمیشن فوزیہ یونس کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ

برٹش ہائی کمیشن فوزیہ یونس کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) ڈائریکٹرآف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈلپومیسی برٹش ہائی کمیشن فوزیہ یونس کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ، ان کا کہنا تھا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک نے بہت کم عرصے میں میڈیا کے شعبے میں اہم اور منفرد مقام حاصل کیا۔

ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد فوزیہ یونس نے ٹاؤن شپ میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے نیوز روم، سٹوڈیوز سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر نیوز ٹوئنٹی فور چینل میاں طاہر اور ڈائریکٹر پروگرامنگ ٹوئنٹی فور چینل انصار نقوی سے بھی ملاقات کی جبکہ ہیڈ آف سوشل میڈیا آغا حیدر نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔

فوزیہ یونس نے کہا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک صحافت کے شعبہ میں بہترین انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ یوکے فورٹی فور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے اور برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے باخبر رکھتا ہے۔

فوزیہ یونس نے سٹی نیوزنیٹ کی انتظامیہ ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر نیوز ٹوئنٹی فور نیوز میاں طاہر، ڈائریکٹر پروگرامنگ ٹوئنٹی فور نیوز انصارنقوی سمیت سٹی نیوز نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا۔ فوزیہ یونس نے سٹی نیوز نیٹ ورک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سٹی نیوزنیٹ ورک اسی طرح میڈیا میں اپنے منفرد مقام کو برقرار رکھے گا۔