ٹویٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد ٹرمپ کا بڑا فیصلہ

Donald Trump will launch his own social media app
کیپشن: Donald Trump
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد اپنا ذاتی سوشل میڈیا نیٹ ورک ''ٹروتھ سوشل'' بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ اس سوشل نیٹ ورک کا مالک ہوگا اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد ’ٹی ایم ٹی جی پلس‘ نامی سبسکرپشن ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس کا آغاز کیا جائے گا جس میں تفریح، خبریں اور پوڈ کاسٹ شامل ہوں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق  ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ اس سے 29 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کی رقم  کمائے گا۔


سابق صدر نے کہا ہے کہ میں نے ٹرتھ سوشل ٹیکنالوجی میں بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔’ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹویٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آپ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔کمپنی ’ایمازون ڈاٹ کام‘ کی ’اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ سروس‘ اور ’گوگل کلاؤڈ‘ کے مقابلے میں بھی اپنی سروس لانچ کرے گی۔ 

یادرہےٹویٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے سینکڑوں حامیوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد ان پر پابندی لگا دی تھی۔
معاہدے کے ذریعے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کو امریکی سٹاک ایکسچینج ’نیس ڈیک‘ پر ڈیجیٹل ورلڈ ایکویژن کارپوریشن کے ساتھ انضمام کے ذریعے لسٹ کیا جائے گا۔