وزیراعظم عمران خان کی نایاب ویڈیو وائرل

وزیراعظم عمران خان کی نایاب ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عمران خان ایک ایسی شخصیت جس نے اپنے کرکٹ کے دور میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرتے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، عمران خان نے جس مقصد کے لئے بھاگ دوڑ کی اس میں کامیابی حاصل کی، ملک کے لیڈر کی ایک نایاب ویڈیو وائرل ہوئی جس کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا نام دور جوانی میں ہی اندرون و بیرون ممالک  لوگوں کی زبان پر تھا جس کی بڑی وجہ 1992 کا ورلڈ کپ بنی کیونکہ فائنل میچ میں فتح سے ہمکنار ہوکر قومی کرکٹ ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا،دنیا بھر میں مشہور ہونے والے پاکستان کے وزیراعظم کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،انہوں نے اپنے زمانہ جوانی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دورِ جوانی پر مبنی ایک نایاب ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  ’جب دنیا جوان تھی‘ تحریر کیا۔دیار غیر میں گھوم رہے ہیں اور کسی گہری سوچ اور فکر میں دکھائی دے رہے ہیں،ویڈیو میں بیرون ملک ان کو سٹرکوں، پارکس اور عوامی جگہوں پر بیٹھے دکھایا گیا، مداحوں کو آٹوگراف دیتے، حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے۔

ویڈیو کے ایک حصے میں ان کو پاکستان کے پہاڑی علاقہ میں شکار کرتے اور بکریاں چراتے ہوئے بھی دکھایا گیا،انہوں نے سر پر ٹوپی اور روایتی لباس زیب تن کیاہوا ہے،اس نایاب ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے، وزیراعظم عمران خان کی محنت،عزائم کو حاصل کرنے کی فکری سوچ اور تخیلات نے آج ان کو ملک پاکستان کا وزیراعظم بنادیا جو کہ قابل فخر بات ہے۔ویڈیو کے پہلے حصے میں اُن کے دورِ جوانی میں بیرون ملک گزارے ایام کی تفصیل سے تصویری جھلکیاں شیئر کی گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer