ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سوار ہوجائیں ہوشیار !! انتہائی سخت نیا قانون آگیا

موٹرسائیکل سوار ہوجائیں ہوشیار !! انتہائی سخت نیا قانون آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی صورت میں دونوں سواروں کو ہیلمٹ پہننا ہو گا۔ انتہائی بائیں لائن میں موٹرسائیکل نہ چلانے والوں کے بھی چالان ہوں گے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں مال روڈ پر ڈبل موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائی ہوگی۔دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں ڈبل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کرائی جائے گی۔ ہیلمٹ قانون کا اطلاق خواتین اوربزرگوں پر بھی ہوگا۔یکم نومبر سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا اس کے علاوہ بغیر لائسنس ڈرائیوروں کیخلاف بھی کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہےاور یکم جنوری سے جرمانے ہونگے۔ٹریفک پولیس کے ڈبل سواروں کے ہیلمٹ پہننے کے فیصلے پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر فیصلہ درست ہے مگر اس سے قبل شہریوں کو آگاہی دینی چاہیے۔ موٹر سائیکل سواروں کو صرف انتہائی بائیں لین میں موٹرسائیکل چلانے کی ہی اجازت ہو گی۔ خلاف ورزی پر چالان بھگتنا ہوگا۔ٹریفک پولیس نے اب تک بغیر ہیلمٹ ایک لاکھ 94ہزار موٹرسائیکل سواروں کے چالان کرچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer