دورِ نایاب :واساکا شہر میں تاریخ میں پہلی بار اپنی اون سورس فنڈنگ سے تین نئے واٹر ٹینکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واسا کے ایم ڈی کے مطابق شہر میں پانی محفوظ بنانے اور بارشی پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے یہ میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔
واساکا منصوبہ بندی کے مطابق لکشمی چوک، برکت مارکیٹ اور بابا گراؤنڈ اسلام پورہ میں واٹر ٹینکس تعمیر کرے گا جبکہ شہر کے ظہور الہٰی روڈ پر بارشی پانی جمع نہ ہونے دینے کے لیے نئی بڑی فورس مین لائن بھی ڈالی جائے گی۔
واساکا تاریخ میں پہلی مرتبہ سرپلس بجٹ دینے میں کامیاب ہوا ہے اور 500 ملین روپے سے ریوالنگ فنڈ بنا کر ٹیوب ویلوں کی مرمت اور مینٹیننس کے کام بھی کر رہا ہے۔ واسا کے ایم ڈی غفران احمد کے مطابق شہر میں بارشی پانی محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔