ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا   

پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا، چینی بازار میں آنے سے نرخوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

 کین کمشنر ذرائع کا کہنا ہے کہ مل مالکان نے کئی تاخیری حربے استعمال کیے، ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی۔

 کین کمشنر ذرائع کے مطابق کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہوسکے گا۔

 قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

 دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے الزام عائد کیا کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کرکے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔