فارن یامین:رائیونڈ میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک نوجوان تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں نوجوان محمد حسین موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔