عابد چودھری :گجرپورہ انویسٹی گیشن پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو بارودی مواد کی برآمدگی کے لیے غازی آباد کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے اپنے زیرِحراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں انصر لودھی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث تھا جبکہ دہشت گردی اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزم سے خودکش جیکٹ اور اسلحۂ آتشیں بھی برآمد کیا گیا تھا، وہ انتہائی خطرناک سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔