( ویب ڈیسک )حکومتی کوششوں کےباوجودپنجاب کی فضابدستور خراب ہے، اب سے لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412 ، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی ۔
ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑھتی سموگ کے تعلیمی سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں،کیونکہ سموگ سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو بڑوں کیساتھ ساتھ بچوں کو بھی شدید متاثرکرتی ہیں۔