ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر کا والد اغوا کاروں سے بازیاب، چار اغواکارمارےگئے

 ٹک ٹاکر کا والد اغوا کاروں سے بازیاب، چار اغواکارمارےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوٹ ادو کے  ٹک ٹاکر  کے اغوا شدہ والد کو پولیس نے زندہ سلامت بازیاب کر لیا، چار اغوا کار پولیس مقابلہ میں پار ہو گئے۔

مظفر گڑھ کے قصبہ کوٹ ادو میں پولیس حکام نے جمعرات ور جمعہ کی درمیانی رات گئے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے والد کے اغوا کے کیس کو حل کر لیا گیا ہے۔ مغوی شہری کو زندہ سلامت بچا لیا گیا ہے۔ ان کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں میں سے چار پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارے گئے۔  ایک اغوا کار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا

کوٹ ادو کے علاقہ سے ایک شہری شہزاد جو  ٹک ٹاکر  ہیں، اور جس کا ٹک ٹاک مین نام ویہلا منڈا  ہے، ان کے والد صادق حسین ملانہ کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ آج رات  پولیس نے ان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا
شہزاد نے  ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملاقات کر کے اپنے والد  کی بازیابی پر ڈی پی او اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔