ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکومت نے خواتین کو ایک اور بڑی اجازت دیدی

The Saudi football federation
کیپشن: Saudi Arabia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار خواتین کی فٹبال لیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں سعودی خواتین پہلی بار فٹبال لیگ میں شرکت کریں گی۔ سعودی خواتین کے فٹبال لیگ  میچز ریاض، جدہ اور دمام میں کھیلے جائیں گے اور 16 ٹیمیں اس میں شریک ہونگی۔
سعودی خواتین نے اس حکومتی اقدام کو خوش آئند قراردے دیا اورموقف اپنایا کہ خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور انھیں آزادی ملنی چاہیے تاکہ وہ بھی ہرمیدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔
سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان فرح جعفری نے خواتین کو فٹبال لیگ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور امید کی کہ وہ برطانیہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔
واضح رہےکہٍ آج سے چند سال قبل سعودی خواتین کو کھیل کے میدان سمیت ہر شعبہ زندگی میں مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد 2017 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو برخاست کردیا جس کے بعد انھیں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں آزادی نصیب ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer