پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

Police investigation in Pakistan
کیپشن: Police investigation in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد پولیس نےبچے کو اغواہ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار  کرلیا،مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے میرے بھائی کو بے دردی سے قتل کرکے نعش نہر میں بہادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ناجائز مراسم کے شبہ کا بدلہ لینے کے لئے ہمسائیوں نے کمسن بچہ قتل کردیا ۔ ملزمان نے کمسن 15سالہ بچے احسان کو کھیلتے ہوئے اغوا کیا،  ویرانے میں لے جاکرقتل کے بعد نعش نہر میں بہائی اور فرار ہوگئے۔

 مقتول کے بھائی طارق نے بتایا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ 15 سالہ احسان کو گھر سے اغوا کیا اور اس کو بے دردی سے قتل کرکے نعش نہر میں بہادی۔ سی آئی اے  اندھے قتل کی واردات ٹریس کرکے ملزمان تک پہنچ گیا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بقیہ ملزمان 48 گھنٹوں میں ٹریس کرنے حکم دے دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer