طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت نے جمعہ کو چھٹی کا اعلان کردیا

طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت نے جمعہ کو چھٹی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے کل شہر کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،   لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ سے بچوں کو بچانے کے لیے کل جمعہ کے روز چھٹی دی جائےجس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری  کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی ای او ڈسٹرک ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا کہ کل نجی اور سرکاری سکولوں کو مکمل طور پر بند کرایا جائے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل بروز جمعہ شہر میں نجی اور سرکاری سکول بند رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer