ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  میں داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور  میں داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، سکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹرز کے آغاز کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر میں داخلے اور اخراج کے تمام راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ناکہ جات پر کارروائی کرتے ہوئے 15 اشتہاری مجرمان اور 10 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ای پولیس ایپ کے ذریعے 24,043 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 6,734 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

کارروائی کے دوران سیاہ پیپرز اور نیلی بتیوں والی 242 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات جاری رہیں گے۔