احمد رضا: عمان میں جونیئر ایشیا کپ میں شریک پاکستان جونئیر ٹیم نے ایونٹ سے پہلے مخالف ٹیموں کےساتھ دونوں پریکٹس میچز جیت لئے
صلالاہ میں جونیئر ہاکی کا سپر میگا ایونٹ تو 23 مئی سے شروع ہو گا جس کی تیاریوں کے لیے پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے دو پریکٹس میچ کھیلے۔
جونیئر ایشیا کپ میں شریک قومی کھلاڑیوں نے پہلے میزبان عمان کو اور پھر کوریا کو شکست سے دوچار کیا۔دوسرے پریکٹس میچ میں کوریا کو0-8 گول سے شکست دے دی۔
جونئیر ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے روز اپنا پہلا میچ چائنیز تائیپے کے خلاف کھیلے گی