عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

Prime Minister Nawaz Sharif, Chief Ministers Meeting in Lahore, City42, May 9 Sabotage Trial under Army Act
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے:وزیراعظم

راؤ دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور  وفاقی افسران بھی شریک تھے۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں اہم اجلاس میں نگران وزیراعلی محسن نقوی، سندھ ، بلوچستان ار خیبر پختونخواہ کے وزرا اعلیٰ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک،معاون خصوصی عطا تارڑ اورخواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے۔

 اجلاس میں معاشی،سیاسی اور قانونی معاملات کا جائزہ لیاگیا،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کی قانونی گرفت کے لئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،محسن نقوی نے وزیر اعظم کو جناح ہاوس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریوں اور قانونی پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگر کسی نے جناح ہاوس پر حملہ کیا تو اسے کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا، حملوں میں کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی، ایسا کوئی حملہ آور نہیں ہوگا جو سزا سے بچ پائے گا۔ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔

 اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگل ٹیم سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات کے بارے میں بھی مشاورت کی ،وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔