پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Schools Open
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور میں سکول نہیں کھلیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 16 اضلاع میں چار روز پچاس فیصد حاضری کے تحت کھلیں گے، پالیسی کے تحت طلباء کو ہفتہ میں صرف دو روز سکول آنے کی اجازت ہوگی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہونے والے سولہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مذکورہ اضلاع میں جھنگ، چنیوٹ، بہاولپور، چکوال، حافظ آباد،جہلم، منڈی بہاوالدین، ناروال، ننکانہ صاحب ، ساہیوال، چکوال، پاکپتن، قصور ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

لاہور میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ مذکورہ اضلاع میں طلباء ہفتہ میں دو روز پچاس فیصد حاضری کے تحت آئیں گے۔تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کا سو فیصد خیال لازمی رکھا جائے گا۔ لاہور میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 3 جون کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیرتعلیم  مراد راس نے سکولوں کی  بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے اہم  قراردیدیئے تھے۔صوبائی وزیر تعلیم  مرادراس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ  24گھنٹوں میں سکول کھولنے کا یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا،عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔