ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےشہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

shahkam chowk flyover
کیپشن: shahkam chowk flyover
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: لاہور شہر کے تینوں میگا پراجیکٹس کے لئے تین سو دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی،ایل ڈی اے نے ایک ہی روز میں تینوں پراجیکٹس کے ورک آرڈر جاری کردیئے۔

  تفصیلات کےمطابق لاہور شہر کے تینوں میگا پراجیکٹس کے لئے تین سو روز کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی،ایل ڈی اے نے تینوں پراجیکٹس کے ورک آرڈر جاری کردیئے۔دو ارب 54کروڑ کی لاگت سے شاہکام فلائی اوور،2 ارب 63 کروڑ کی لاگت سے شیرانولہ گیٹ  فلائی اوور تین سو روز میں مکمل ہوگا۔ایک ارب 22 کروڑ کی لاگت سے گلاب دیوی انڈر پاس بھی تقریباً تین سو روز میں مکمل ہوگا،عجلت میں رواں سیزن کے مون سون کو بالائے طاق رکھ کر منصوبوں کی کھدائی کا فیصلہ، یادرہےشہباز شریف کےدور میں شہر کے انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبےسو روز میں مکمل کرکے عوام کے لئے کھولے جاتے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے چار ماہ کے منصوبےلعل شہباز قلندر انڈر پاس کے لئے تین ماہ کااعلان کرکے بمشکل چھ ماہ میں مکمل کیا تھا،رواں ماہ ایل ڈی اے نے تینوں میگا پراجیکٹس کے ورک آرڈرجاری کرکے سو دن کی ڈیڈ لائن کا آغاز کرادیا۔

پنجاب حکومت  نےشاہکام ،شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی اراضی کیلئےقیمتوں کا تعین کیا تھا،کمرشل،رہائشی اراضی کےریٹس کاتعین کر کےنوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے،شاہکام فلائی اوورمنصوبے کیلئے2موضع جات کی  89کنال اراضی کےریٹس کا تعین کیاگیا ہے،موضع موہلنوال، جلیانہ اورموہلنوال ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی خریدی جائے گی،ڈیفنس روڈتاموہلنوال ملتان روڈکی کمرشل اراضی کاریٹ4لاکھ30ہزارمقرر اورموہلنوال اورجلیانہ کی رہائشی اراضی کا ریٹ2 لاکھ 20ہزارمقرر کیا گیا ہے۔

موہلنوال کی ایوریج سیل پرائس4لاکھ53ہزار825روپے فی مرلہ  اورجلیانہ کی ایوریج سیل پرائس 4لاکھ52ہزار571روپے فی مرلہ ہے جبکہ شیرانوالہ فلائی اوورکیلئےنولکھا کی 22کنال اراضی ایکوائر کی جائےگی،شیرانوالہ فلائی  اوورمنصوبے کیلئےاراضی ریٹس اورنج لائن منصوبےکےماڈل پرلگائےگئے ہیں۔موضع نولکھا کی رہائشی اراضی کا ریٹ 24لاکھ روپے فی مرلہ مقرر ،کمرشل اراضی 30 لاکھ روپے فی مرلہ میں خریدی جائے گی۔