ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطین پراسرائیلی جارحیت,گور نر پنجاب سفارتی محاذ پرمتحرک

governor Punjab
کیپشن: governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، گورنر پنجاب چودھری محمدسرور سفارتی محاذ پرمتحر ک ہوگئے،گور نر پنجاب چودھری سرورامر یکہ کے10روزہ دورےپرروانہ ہوگئے
  تفصیلات کےمطابق  اسرائیلی کی جانب سے فلسطین میں جاری  جارحیت   کو رکوانے کیلئے متحرک ہوگئے،گورنر پنجاب چودھری محمدسرور امریکی دورے کے دوران امریکی سینیٹرز،کانگر یس اراکین اور مختلف ریاستوں کےگورنرزسےملاقاتیں کریں گے،چودھری محمدسرور انسانی حقوق کی تنظیموں اوورسیز پاکستانیوں سےبھی ملیں گے۔ ملاقاتوں کےدوران گور نر پنجاب فلسطین اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو  اٹھائیں گے۔گورںر پنجاب امن کیلئےوزیر اعظم عمران خان کی قیادت اقدامات بارےبھی آگاہ کرینگے۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہےکہ اسرائیل دنیاکاسب سےبڑادہشت گردہے اسکو روکنا لازم ہو چکا ہے۔ امر یکہ کو غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہنا ہوگا، ورنہ دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے قاتل عام میں نیتن یاہو نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گور نر پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں فلسطین 'کشمیر اور امن کیساتھ کھڑا ہے۔