ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی افراد سہولیات فراہمی کیس،ڈی جی ایل ڈی اےطلب

special persons case
کیپشن: special persons case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہورہائیکورٹ میں خصوصی افراد  کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس،ڈی جی ایل ڈی اے کو26مئی کو عدالت طلب کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں خصوصی افراد کو سہولیات دینےکےعدالتی حکم پرعملدرآمد  سے متعلق دائردرخواست پرعبوری  حکم جاری کردیا گیا،عدالت نےسپیشل افراد کو دی گئی سہولیات بارے پنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی جبکہ  عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی 26 مئی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے خواجہ عصام بن حارث ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا۔

 لاہورہائیکورٹ  کےجسٹس جوادحسن نےثناخورشید کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ 2017 میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے چائلڈ کیئر کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا، جسٹس جواد حسن نے فیصلے  میں لکھا کہ جسٹس سید منصور علی شاہ نےخصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے انتھک محنت کی، جسٹس سید منصور علی شاہ نے خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کیلئے لینڈ مارک فیصلہ بھی دیا، چائلڈ کیئر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ابھی تک خصوصی افراد کو عوامی مقامات پرسہولیات فراہم نہیں کی گئیں،  چائلد کیئر کمیشن کی رپورٹ پرابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔