شاپنگ مالز اور مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت

شاپنگ مالز اور مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) عید الفطرپر خریداری کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکٹیس رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ مزارات 24 گھنٹے کے لیے کھول گئے۔

شہر کی مارکٹیس میں خریداری کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید تک مارکٹیس اور شاپنگ مالز رات دس بجے تک کھولے رہیں گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تمام مزارات 24 گھنٹے کھولے رہے گئے یہاں عقیدت مند حاضری دے سکے گئے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلے جبکہ تاجر بردار سے اپیل کی گئی کہ وہ ایس او پیز پر عملدامد کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 9 مئی سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چھوٹے کاروبار کو ہفتے میں پانچ دن کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلے رکھنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے کہا دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے،سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا، تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے