ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رواں سال کےپہلے 2ماہ، 20دن ، ٹرین حادثات میں ریکارڈ اضافہ

 رواں سال کےپہلے 2ماہ، 20دن ، ٹرین حادثات میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)سال 2024 کے پہلے 2ماہ اور 20دن ، ٹرین حادثات میں ریکارڈ اضافہ، یکم جنوری 2024 سے لیکر 20 مارچ تک 31 ٹرین حادثات ریکارڈ ہوئے جبکہ گزشتہ سال 2023 میں سال بھر میں 84ٹرین حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے۔
سال 2024 کے پہلے 2ماہ اور 20دن  میں ٹرین حادثات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یکم جنوری 2024 سے لیکر 20 مارچ تک 31 ٹرین حادثات ریکارڈ ہوئے۔ریلوے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2023 میں سال بھر میں 84ٹرین حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے۔ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے حادثات کی رپورٹ مرتب کر کے چیئرمین ریلویز اور سی ای او ریلوے کو ارسال کردی۔

 رپورٹ کے مطابق حادثات میں سب سے زیادہ مال گاڑیوں کی ڈی ریلمنٹ کے 17 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ مسافر ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے 9 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ان مینڈ لیول کراسنگ پر تصادم کے 2 واقعات جبکہ ٹرینوں میں آگ لگنے کے 5واقعات پیش آئے۔حادثات کے نتیجے میں انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔