کور ونا ویکسین کی قیمت کیا ہوگی ؟تجاویز سامنے آگئیں

  کور ونا ویکسین کی قیمت کیا ہوگی ؟تجاویز سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کی طرف سے درآمد کی گئی کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کے لئے نجی کمپنی نے وفاقی حکومت کو تجویز دیدی،ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا کی روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی قیمت سے متعلق ڈریپ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا ویکسین کی قیمت وفاقی حکومت کو تجویز کر دی۔ذرائع کے مطابق ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی 2 خوراکوں کی قیمت 8 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔واضح رہے کہ کراچی کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے روس سے کورونا ویکسین درآمد کی تھی۔