ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جی ایم برطرف

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا جی ایم برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آنے پر جی ایم پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ وقار الدین بٹ کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایم پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ وقار الدین بٹ کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات پر برطرف کیا گیا ہے،سینئر مینیجر پی اینڈ سی عبدالرحمان کو جی ایم کا اضافی چارج دے دیا گیا،وقار الدین بٹ کوایل ڈبلیو ایم سی میں ٹھیکوں میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ہٹایا گیا،کنٹریکٹ میں بے ضاطگیوں کی نشاندہی فرانزک آڈٹ میں بھی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید 2 افسران کی برطرفی کا امکان ہے ،چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چودھری کا کہنا ہے کہ کمپنی میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران کے خلاف شکایات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer