(سٹی42) کرکٹ دیوانگی عروج پر، لاہوریئے بڑا ٹاکرا دیکھنے کیلئے پرجوش، پشاور زلمی اور کراچی کنگز پی ایس ایل کے فائنل تک رسائی کی جنگ آج قذافی سٹیڈیم میں لڑیں گی، فاتح ٹیم 25 مارچ کو کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فائنل کھیلے گی۔
پاکستان سپر لیگ کی بڑی ٹیم کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج ہونے والے اہم میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کپتان عماد وسیم کے بعد شاہد آفریدی سے بھی محروم ہو گئی۔
بوم بوم آفریدی نے سوشل میڈیا پر میچ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہت افسردہ ہوں کہ اس بار بھی پی ایس ایل کا میچ انجری کے باعث نہیں کھیل سکوں گا۔
یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔پی ایس ایل تھری میں شکست کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ معین خان نے بتا دیا
شاہد آفریدی کی جانب سے کراچی کنگز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل تھری، آج کے میچ میں بارش ہوئی تو کونسی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ جانیئے
دوسری جانب کراچی کنگز نے سیالکوٹ کے مختار احمد، لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو کور اپ کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا۔