ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز پور روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ 6 سال سے بند، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم  

فیروز پور روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ 6 سال سے بند، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: بینک سٹاپ فیروز پور روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ 6 سال سے غیر فعال ہونے کے باعث علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے انہیں روزمرہ استعمال کے لیے پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کرنا پڑ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں فراہم کیا جانے والا پانی پینے کے قابل نہیں، جس کے باعث پیٹ اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ سخت گرمی کے موسم میں صاف پانی کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور پانی جیسی بنیادی سہولت سے محرومی باعثِ تشویش ہے۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹ کو بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔