ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر 24 گھنٹوں میں کرائے کم

وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر 24 گھنٹوں میں کرائے کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جہاں 24 گھنٹوں کے اندر کارروائیوں کے نتائج سامنے آنے لگے۔

 اعلامیے کے مطابق ٹرانسپورٹ کرائے یکم مارچ سے بڑھنے والی ڈیزل کی قیمتوں کے تناسب سے ساڑھے 6 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔

 وزیر ٹرانسپورٹ نے متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں موجود رہنے، عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرنے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ عوام سے کرائے واپس مناسب سطح پر لانے کا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی بھی کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔