ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پلیٹ فارمز پر ناقص اشیاء کی فروخت،مسافروں کی صحت کو خطرات لاحق

ریلوے پلیٹ فارمز پر ناقص اشیاء کی فروخت،مسافروں کی صحت کو خطرات لاحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:محکمہ ریلوے لاہور ڈویژن مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتا ہے۔ قراقرم ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر غیر منظور شدہ  پانی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق واشنگ لائن میں غیر منظور شدہ نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے ذریعے لوکل برانڈ کا ناقص پینے کا پانی ٹرینوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ قراقرم ٹرین میں یہ پانی کھلے عام مسافروں کو دیا جا رہا ہے، حالانکہ اس کی کوئی باقاعدہ منظوری نہیں لی گئی۔

مسافروں نے متعدد بار ریلوے حکام سے شکایات کیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ناقص پانی کی فراہمی سے نہ صرف مسافروں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں بلکہ محکمہ ریلوے کی ساکھ بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں اور مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔