ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوری اور سینہ زوری؛ اہلکار پر تشدد کرنے والے 5 افراد گرفتار 

IESCO, Electricity theft, City42, Gujjar Khan,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   گوجر خان کے علاقے جنڈ گجراں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے اہلکار کو  بجلی چوری میں ملوث افراد نے  تشدد کا نشانہ بنایا۔

آئیسکو اہلکار بجلی چوری کی ویڈیو  موصول ہونے پر معائنے کے لیے گیا تھا جہاں بجلی کا بل دکھانے کے لئے کہنے پر کنزیومر گلفام نے آئیسکو اہلکار کو  اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے سرکاری بجلی کمپنی کے ملازم کو برہنہ کرکے بجلی کے  تاروں سے مارا، تشدد کیا اور اس کی مونچھیں بھی کاٹ دیں۔

 ملزم گلفام اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف  تھانہ گوجر خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہجس کے بعد پولیس نے  تشدد میں ملوث  5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نشاندہی ہونے والے باقی 2 ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔