بڑی خبر، اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ

Markets, closed,sunday,Dc lahore,
کیپشن: Markets closed,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بروز اتوار مارکیٹس کو بند رکھنے کے حوالے سے تاجر برادری کو آگاہ کیا جائے،بجلی بچت کے حوالے سے شہر کی مارکیٹس کو رات 09 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
تمام کمرشل مارکیٹس ، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، آفسز، سٹور رومز ، گودام اور وئیر ہاؤسز کو اتوار کے روز بند رکھا جائے گا۔
 ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ اتوار کے روز تمام مارکیٹس کے بند ہونے کو یقینی بنایا جائے۔