ریلوے انتظامیہ نے خود بڑے حادثات کو دعوت دینے لگی

ریلوے انتظامیہ نے خود بڑے حادثات کو دعوت دینے لگی
کیپشن: Passengers traveling on the roof of train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی،پسنجر ٹرینوں میں بوگیوں کی کمی کے باعث مسافر لاہور اور نارووال کے مابین چلنے والی لاثانی ایکسپریسر ٹرین کی چھتوں پر چڑھ گئے، انتظامیہ کی غفلت نے  کسی اور بڑے حادثے کو  خود دعوت دے دی۔
،انتظامیہ کی جانب سے ٹرین سیفٹی کی دھجیاں اڑا ئی جا رہی ہیں،

، بوگیوں کی قلت کے باعث  ٹرینیں منسوخ ہو رہی ہیں ،کوئٹہ اور کراچی سے آنے والی 12 ٹرینیں   گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی ایکسپریس چھے گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار رہی، قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین چار گھنٹے، عوام ایکسپریس تین گھنٹے پندرہ منٹ،فرید ایکسپریس دو گھنٹے پندرہ منٹ، گرین لائن، شالیمار ایکسپریس دو گھنٹے،جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ پچاس منٹ، پاک بزنس اور تیزگام ایک گھنٹہ چالیس منٹ،علامہ اقبال ڈیڑھ گھنٹہ،خیبر میل ایک گھنٹہ بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

علاوہ ازیں لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بیک وقت منسوخ کردیا گیا، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ضم کیا گیا، جبکہ جو مسافر سفر نہ۔کرنا چاہیں انکو سو فیصد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی گئی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer