تبادلوں کے طوفان نے لاہور کے سب افسر اُڑا دیئے

تبادلوں کے طوفان نے لاہور کے سب افسر اُڑا دیئے
کیپشن: City42 - Bureaucracy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) الیکشن سے قبل تبادلوں کا طوفان، لاہور اور پورے پنجاب کی پوری بیوروکریسی تبدیل کر دی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔مریم نواز، عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد محمد مجتبیٰ پراچہ کو کمشنر لاہور، کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوارالحق کو ڈی سی لاہور اور بی اے ناصر کو سی سی پی او لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ محمد حسن اقبال سیکرٹری ہاوسنگ، محمد ہارون الرفیق سیکرٹری ٹرانسپورٹ ثاقب ظفر کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، علی بہادر قاضی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، احمد رضا سرور سیکرٹری سروسز، خالد سلیم سیکرٹری ہائرایجوکیشن، بلال احمد بٹ سیکرٹری انفارمیشن، ڈاکٹر واصف خورشید سیکرٹری زراعت، بابر شفیع سیکرٹری ایکسائز، سید جاوید اقبال بخاری سیکرٹری انڈسٹریز، خالد محمود رامے سیکرٹری لٹریسی، محمد حسن اقبال سیکرٹری ہاوسنگ، خالد سلیم سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سید جاوید اقبال بخاری سیکرٹری، اشفاق احمد ڈی سی خانیوال، خالد محمود رامے سیکرٹری لٹریسی تعینات کر دیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کی پولیس ہلا دی

اس کے علاوہ ڈاکٹر عصمت طاہرہ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، شہریار سلطان سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو، بشریٰ امان کیانی چیئرپرسن ٹیوٹا، عنبرین رضا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، نسیم نواز سیکرٹری محکمہ داخلہ، خاقان بابر ممبر بورڈ آف ریونیو، مومن آغا سیکرٹری معدنیات، ندیم محبوب سیکرٹری زکوٰة ، محمد محمود سیکرٹری لائیو سٹاک، اسداللہ خان کو سیکرٹری جنگلات تعینات کر دیا گیا۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے چھرا چلا دیا، کئی امیدواروں کے خواب چکنا چور ہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان، میاں مشتاق احمد، عمر رسول، محمد اسلم، ڈاکٹر ارشد محمود، ڈاکٹر اللہ بخش ملک، عبدالجبار شاہین، فرحان عزیز خواجہ، احمد بلال، کمشنر لاہور عبداللہ خان، بیرسٹر نبیل احمد اعوان، نجم احمد شاہ، محمدعلی جان، حسن اختر خان، سمیر احمد سید کی خدمات سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔