ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گا: نوازشریف

الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گا: نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42؛مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف  نے ایک بار پھر وزیر اعطم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ نواز شریف نے کہا الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گا۔ آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن کر خطے کی خدمت کرنے کی دلی خواہش ہے۔
مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،نوازشریف  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کےساتھ میرا دلی لگاؤ ہے ،دریائے جہلم کےساتھ ساتھ مانسہرہ سے مظفرآباد تک موٹروے بننی چاہے ،میرے لیے آزادکشمیر اتنا ہی اہم ہے جتنا پنجاب ۔ آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے۔مریم کوکہا ہے جو پنجاب میں کررہی ہو ویسا ہی مظفرآباد میں بھی کرو ۔ 
نوازشریف نے کہا الیکشن جیتے تو آزادکشمیر کا وزیراعظم بننا چاہوں گا، میں وزیراعظم نہ بن سکا تو ہر 3 ماہ بعد آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کیا کروں گا، مظفرآباد میں 15 موبائل اسپتال بھیجیں گے ، مظفرآباد کیلئے 10 گرین لائن بسیں بھیجیں گے ،ہمیں حکومت ملی تو پچھلی ساری کسریں نکال دیں گے ،میں اپنے عوام کو اس حال میں نہیں دیکھ سکتا،حکومت ملی تو آزادکشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھائیں گے ، اللہ کے فضل سے جو میں کہتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں۔میرے لیے آزاد کشمیر اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے۔آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے ۔
اگر آزاد کشمیر میں میری حکومت بنی تو یہاں کے سارے مسائل حل کروں گا ،کوہالا سے مظفر آباد تک کوئی موٹر وے کیوں نہیں بن سکی ۔

 آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب سب میرے لیے یکساں عزیز ہیں،  میرے بزرگ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، کشمیر سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ مریم نواز نے بھی مظفرآباد شہر کو خوبصورت قرار دیا،  مظفرآباد کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں،  عوام کی محبت میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،نواز شریف  نے  مریم نواز کو مظفرآباد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج لانے کی ہدایت  کردی ۔ نواز شریف نے کہا مریم نواز پنجاب میں زبردست محنت کر رہی ہیں، ان کے پاس وسیع منصوبے ہیں، آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن کر خطے کی خدمت کرنے کی دلی خواہش ہے،
انتخابی کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے ۔ نواز شریف کا آزاد کشمیر کے دوروں کا اعلان، ہر 3 ماہ بعد جائزہ لینے کا وعدہ کیا ۔  آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ مل کر منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لیتا رہوں گا، کامیابی کے بعد وزیراعظم کو ساتھ لے کر آزاد کشمیر کے چپے چپے کا دورہ کروں گا،  جو وعدہ کرتا ہوں اسے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بارش میں جلسے میں شریک عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی کام ہونا چاہیے۔ مریم نواز آزاد کشمیر کے عوام کے لیے کیا تحفہ لائی ہیں، عوام کو بتائیں، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب سب میرے لیے یکساں عزیز ہیں۔میرے بزرگ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، کشمیر سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ مریم نواز نے بھی مظفرآباد شہر کو خوبصورت قرار دیا۔
 مظفرآباد کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں۔ عوام کی محبت میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ بہت عرصے کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے۔میں مظفرآباد سے بہت پیار کرتا ہوں  ۔میں آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے بہت پیار کرتا ہوں۔کشمیر کے عوام سے میرا دل دھڑکتا ہے، مقبوضہ اور آزاد کشمیر سے دلی لگاؤ ہے، مریم نواز کے ہمراہ سفر کے دوران کوہالہ سے مظفر آباد تک سڑکوں کی ابتر صورتحال دیکھی،  پاکستان میں موٹرویز کا جال بچھ گیا ہے لیکن مظفر آباد میں جدید شاہرائیں کیوں نہ بن سکیں؟   فاروق حیدر کے دور میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کی تھیں، نواز شریف  نے مانسہرہ سے مظفر آباد اور میرپور تک جدید ترین موٹروے بنانے کا اعلان  کردیا ۔ دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ بننے والی موٹروے آزاد کشمیر کا نقشہ بدل دے گی،نواز شریف نے کہا  مانسہرہ تا آزاد کشمیر موٹروے منصوبہ کشمیری عوام کے لیے مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے۔