سٹی 42: لاہور میں کمرشل گاڑیاں چوری کی وارداتیں بھی 50 فیصد کم ہو گئیں
سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 446 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیاں چوری کے 223 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 71، رواں سال 28 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 60، رواں سال کمرشل گاڑیاں چوری کے 26 مقدمات درج ہوئے۔
صدر ڈویژن میں گزشتہ سال کمرشل گاڑیاں چوری کی 98، رواں سال 53 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سول لائنز ڈویژن سے گزشتہ سال 62، رواں سال 32 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 59، رواں سال کمرشل گاڑیاں چوری کے 27 مقدمات درج کئے گئے۔
سٹی ڈویژن سے گزشتہ سال 96، رواں سال 57 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں،کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، مسافر وین، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App