ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرمپورہ ، گاڑیاں ٹکرانے پر کارسوار خاتون آپے سے باہر،شہری پر تشدد

 دھرمپورہ ، گاڑیاں ٹکرانے پر کارسوار خاتون آپے سے باہر،شہری پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: دھرمپورہ میں گاڑیاں ٹکرانے پر کارسوار آپس میں اُلجھ پڑے، خاتون کار سوار نے شہری پر تشدد اور بدکلامی کی، واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

گاڑیوں کے تصادم  کے بعد کار سوار آپس میں الجھ پڑے،مشتعل خاتون شہری کو بار بار تھپڑ مارتی اور نازیبا زبان استعمال کرتی رہی، جبکہ موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کی کوشش کرتا رہا،حادثے میں خاتون کی گاڑی کا بمپر ٹوٹ گیا تھا، جس پر وہ طیش میں آ گئی۔

سڑک پر ہونے والی لڑائی اور شور شرابے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔