ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اویس کیانی:وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، اُن کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر سے لوگوں کی دعائیں اور ستائش حاصل کی۔

Caption

انہوں نے کہا کہ ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور برادر ملک سعودی عرب کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

 وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔