چودھری برادران کی گجرات میں نمازِ عیدالاضحی کی ادائیگی

PMLQ
کیپشن: چودھری برادران عید ادائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین،اسپیکر چودھری پرویزالٰہی،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی، سالک حسین،حسین الٰہی نے گجرات میں نما ز عید ادا کی جبکہ راسیخ الٰہی اور فیملی کےدیگر افراد نے بھی گجرات میں ہی نماز عید ادا کی ۔

 نماز عید کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ چودھری شجاعت حسین نے عوام سےاپیل کی ہے کہ  عوام عید کا تہوار مناتے ہوئے کورونا ایس اوپیز کا خیا ل رکھیں، کورونا کی چوتھی لہر سر اٹھارہی ہے احتیاط اور ویکسین لگوانے سے ہی اس سے بچا جاسکتاہے، عید کے پرمسرت موقع  پر کشمیری بھائیوں اور اپنے فوجی جوانوں کو دعاؤں میں ضروریاد رکھیں اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو شریک کیاجائے، ملک کے معاشی حالات بہتر ہوچکے ،سیاسی قوتوں کو اب عوامی مسائل کے حل کو فوکس کرنا ہوگا۔