ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محفوظ بسنت کے انتظامات مکمل، تفصیل سامنے آگئی

محفوظ بسنت کے انتظامات مکمل، تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب  کے  صوبے میں محفوظ بسنت اور ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کا ویژن  پرڈپٹی کمشنر لاہور کی بسنت کے پرامن انعقاد کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کی نگرانی شروع ہوگئی۔
  بسنت پورٹل اور ای بز ایپ کے ذریعے شفاف رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ ابتک 12 ایسوسی ایشنز اور 683 پتنگ ساز مینوفیکچرز نے پورٹل پر رجسٹریشن کرائی۔
1088 پتنگ، ڈور کے سیلرز ،218 پتنگ، ڈور کے تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے ۔ خطرناک دھاتی ڈور اور کیمیکل مواد کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں ۔ فروری 6، 7 اور 8 کو لاہور میں محفوظ بسنت منانے کیلئے ضروری انتظامات مکمل ہوگئے ۔ 
پتنگوں اور ڈور کی فروخت صرف یکم تا 8 فروری تک کرنے کی اجازت ہوگی۔ پتنگ ساز اور ڈور فروش فوری طور پر بسنت پورٹل پر اندراج یقینی بنائیں، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے صرف حکومت کے منظور شدہ معیار کی ڈور بنائیں۔دھاتی تار، نائیلون اور پلاسٹک ڈور کی تیاری پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔تمام مینوفیکچررز ای بز ایپ کے ذریعے قانونی ضابطے پورے کریں۔چھتوں پر حفاظتی اقدامات اور پبلک سیفٹی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
غیر قانونی ڈور کی فروخت کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کو دیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور  کیپٹن (ر)  محمد علی اعجاز ٹوانہ نے کہا بسنت پر حفاظتی قوانین سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔انسانی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔جش بہاراں اور بسنت لاہور کی منفرد ثقافتی شناخت کا حصہ ہیں۔18 سال بعد بسنت کی بحالی شہریوں کیلئے بہترین تفریح ثابت ہوگی۔