ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 754افراد گرفتار

لاہور پولیس کا اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 754افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور پولیس کا الیکشن پر امن بنانے کیلئے اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، اسلحہ برآمدگی پر 754افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز  کرنے، بغیر لائسنس اسلحہ کو ضبط کرنے کا حکم دیا گیا، سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اسلحہ دکانوں کی انسپکشن،بغیر لائسنس اسلحہ کی دکانوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ڈالہ کلچر ،اسلحہ کی نمائش سے شہریوں میں خوف پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلحہ برآمدگی پر 754افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے20کلاشنکوف،66رائفلز،24بندوقیں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ 602پسٹلز اور6ہزار676 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہری اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15پر پولیس کو دیں، لاہور پولیس امن وامن کے قیام کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔