انار کلی دھماکہ میں اہم پیشرفت، مبینہ سہولت کار گرفتار

Lahore Blast Facilitator arrested
کیپشن: Lahore Blast
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: انارکلی بم دھماکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم کامیابی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دو سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج صبح  راوی روڈ سے حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش جاری ہے جبکہ مبینہ سہولت کاروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کو بیک ٹریک کر کے حراست میں لیا گیا۔