فیروز پور روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ

فیروز پور روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار  نوجوان ہیوی ٹرالر سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر  تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ہیوی ٹرالر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار  جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش کابھی آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت  سنیل اسلم کے نام سے ہوئی،   جو یوحنا آباد کا رہائشی تھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer