ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

 لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہوریوں کیلئے خوشخبری، سوئی ناردرن گیس کمپنی  نے سی این جی سٹیشنز کو  ایک روز کیلئے کھولنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی  نے سی این جی سٹیشنز کو  ایک روز کیلئے کھولنےکا فیصلہ کرلیا، 22جنوری کو شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی ملے گی۔

شیڈول کے مطابق سی این جی سیکٹر کو بدھ کے روز صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک گیس کی سپلائی دی جائیگی، ایس این جی پی ایل نے گیس قلت کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو بند کر رکھا ہے، ہفتے میں ایک یا 2 روز سی این جی سیکٹر کو گیس دی جا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer