میڈم ای پرابلم میں پہلی بار جڑواں بھائیوں کی انٹری

میڈم ای پرابلم میں پہلی بار جڑواں بھائیوں کی انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) فلم ”میڈم ای پرابلم“ پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخی فلم بن گئی ہے، پہلی بار جڑواں بھائیوں کی انٹری۔

تفصیلات کے مطابق فلم ”میڈم ای پرابلم“ 14 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے، فلم میں دو جڑواں بھائی شاہزیب قریشی اور شہروز قریشی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، دونوں اداکار بھائیوں کی یہ پاکستان فلم انڈسٹری میں پہلی انٹری ہے۔

 فلم پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ نے بتایا کہ فلم میں زیادہ تر نئے چہروں کو متعارف کرایا گیا ہے، فلم میں ہر ایک نے بڑی محنت سے کام کیا ہے، پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل نوجوانوں میں دیکھ رہی ہوں، فلم بناتے وقت بہت سی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا لیکن میرا حوصلہ کم نہیں ہوا، آئندہ بھی فلم بناؤں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer