حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمت میں اضافہ کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک : وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

 حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

 وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

 حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔

 حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔
 

Ansa Awais

Content Writer